واپڈا کا کارنامہ، بیوہ خاتون کو 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیج کر بجلیاں گرادیں

جمعرات 28 جولائی 2016 13:14

لیاقت پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) واپڈا اہلکاروں نے بے سہارا بیوہ خاتون کو 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیج کر بجلیاں گرادیں۔تفصیلات کے مطابق لیاقت پور کی رہائشی بیوہ خاتون پر واپڈا اہلکاروں نے اس وقت بجلیاں گرادیں جب اسے 1 لاکھ 83 ہزار روپے کا بل بھیجا۔ بیوہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرے گھر میں صرف ایک پنکھا اور ایک بلب ہے اس کے علاوہ گھر میں بجلی کا کوئی خرچ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

واپڈا کی طرف سے بھیجے جانے والے بل کے بعد میرے پاؤں تلے سے زمین نکل گئی۔ خاتون نے بتایا کہ وہ متعدد بار بل کی درستی کیلئے واپڈا کے دفتر گئی لیکن وہاں بل درست کرنے کی بجائے صرف دھکے ملے۔ خاتون نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف، وزیر مملکت عابد شیر علی اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اس کا بل درست کرایا جائے جبکہ غلط بل بھیجنے والے نااہل اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔۔

متعلقہ عنوان :