وفاقی پولیس سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں ناکام

جمعرات 28 جولائی 2016 13:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) وزارت داخلہ کی احکامات کے باوجود وفاقی پولیس تاحال قتل و اقدام قتل، ڈکیتی راہزنی سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں ناکام ہو چکی ہے، لاکھوں روپے کا بجٹ ڈکار لیا گیا، وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی، تفصیلات کے مطابق وزارت داخلہ کے اشتہاری ملزمان کے حوالے سے فوری گرفتاریوں کے واضح احکامات کے باوجود وفاقی پولیس 4ماہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی تاحال 5188 ملزمان میں سے صرف 1919ملزمان کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئے ہے، اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے وفاقی پولیس کے محکمے کو60لاکھ روپے کا خصوصی فنڈ بھی دیا گیا تھا جسے مبینہ طور پر ڈکار لیا گیا ہے اور ہم پر ایسے خرچ نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے وفاقی پولیس مہم میں بری طرح ناکام ہوکر رہ گئی ہے، اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے، گزشتہ 4ماہ میں وفاقی پولیس نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں قتل کے 523ملزمان میں سے صرف 139ملزمان کو گرفتار کیا ہے، ایسی طرح اقدام قتل کے اشتہاری 119ملزمان میں سے صرف تاحال55گرفتار ہو پائے ہیں، اغوا و زنا کے 142ملزمان میں سے صرف 106ملزمان حراست میں لیے گئے، ڈکیتی اور ریزانی کے 380اشتیاری ملزمان میں سے صرف 149گرفتار ہوئے، چوری و نقب زنی کے 297اشتہاریوں میں سے صرف 118گرفتار ہوئے جبکہ کار اور موٹر سائیکل چوری کے 161اشتہاری ملزمان میں سے صرف 62ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اسی طرح دیگر جرائم میں سیکڑوں اشتہاری ملزمان کو تاحال گرفتار نہیں کیا جا سکا، خطرناک اشتہاری ملزمان کے خلاف مہم میں پولیس کا بڑی طرح ناکام ہونے نہ صرف محکمے کی کارکردگی پر سوالیہ نشان بن گیا ہے بلکہ عدم گرفتاریوں کی وجہ سے شہر بھر میں جرائم کی شرح میں بھی بری طرح اضافہ ہو گیا ہے، ملزمان کے کھلے عام گھومنے اور پولیس کی نااہلی کے باعث شہری عدم تحفظ کا شکار ہو کر رہ گئے ہیں، واضح رہے کہ گزشتہ 4ماہ میں تھانہ آبپارہ نے قتل اقدام قتل، ڈکیتی ، راہزنی، چوری سمیت مختلف وارداتوں میں ملوث 355اشتہاری ملزمان میں سے 103ملزمان کو گرفتار کیا، ویمن تھانہ نے 57میں سے 19اشتہاریوں کو گرفتار کیا، تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود سے 169میں سے 53ملزمان کو حراست میں لیا گیا، تھانہ کوہسار پولیس نے 723اشتہاریوں میں سے 146کو گرفتار کیا، تھانہ بہارہ کہو کی حدود سے 158میں سے 73جبکہ تھانہ بنی گالہ کی حدود میں29میں سے 21ملزمان کو گرفتار کیا گیا، اسی طرح صدر زون کے تھانوں میں تھانہ مارگلہ742میں سے177اشتیاری ملزمان گرفتار ہو پائے، تھانہ کراچی کمپنی نے109میں سے صرف 3ملزمان کو گرفتار کیا، تھانہ گولڑہ پولیس نے 188میں سے 84ملزمان کو حراست میں لیا، تھانہ ترنول نے 222ملزمان میں سے 81ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تھانہ شالیمار پولیس نے 577ملزمان میں سے صرف 61ملزمان گرفتار کیے گئے، تھانہ رضا کی حدود سے 287اشتہاری ملزمان میں سے صرف 119کو گرفتار کیا جا سکا، اسلام آباد کے زون آئی ایریا سے تھانہ آئی نائن پولیس نے 376میں سے 117ملزمان کو گرفتار کیا، تھانہ سبزی منڈی پولیس نے343میں سے134ملزمان کو گرفتار کیا گیا، تھانہ نون نے 22میں سے صرف 7ملزمان کو گرفتار کیا، تھانہ شمس کالونی پولیس 34میں سے کسی ملزم کو گرفتار نہ کر پائی، زون رورل کے تھانوں میں تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے 318میں سے صرف 106ملزمان گرفتار، تھانہ کھنہ پولیس نے 55میں سے 10، تھانہ نیلور پولیس نے 31میں سے 26، تھانہ کورال پولیس نے 204میں سے 68ملزمان،تھانہ سہالہ پولیس نے 195 میں سے 92جبکہ تھانہ لوئی بھیر پولیس نے 150میں سے 81اشتہاری ملزمان کو گرفتار کیا ہے، اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاریوں کے باعث شہر بھر میں جہاں جرائم کی شرح بڑھ گئی ہے، خطرناک ملزمان کی موجودگی کے باعث خوف و حراس کی فضا بھی پیدا ہو رہی ہے، جبکہ شہری اپنے آپ کو عدم تحفظ کا شکار محسوس کر رہے ہیں، وزارت داخلہ نے اشتہاری ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے مہم میں ناکامی پر وفاقی پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متعلقہ عنوان :