ٹوبہ ٹیک سنگھ, پولیس نے 10 سالہ بچے کو شادی سے بچالیا

نکاح خواں و لڑکی کے والد کے خلاف مقدمہ درج

جمعرات 28 جولائی 2016 13:12

ٹوبہ ٹیک سنگھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے شہر کمالیہ کے قریب واقع ایک گاوٴں میں پولیس نے ایک کم سن بچے کی ایک بالغ خاتون سے شادی ناکام بنادی۔شورکوٹ کنٹونمنٹ پولیس نے کمالیہ کے قریب چک نمبر 717-گ ب میں ایک شادی کی تقریب میں چھاپہ مارا اور 10 سالہ دلہا علی شیر اور نکاح خواں حافظ محمد طاہر کو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

تاہم دلہا اور 22 سالہ دلہن کے والدین مہمانوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں پولیس نے بچے کو رہا کردیا جبکہ نکاح خواں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفتیشی افسر محمد بوٹا نے میڈیا کو بتایا کہ کم عمر ہونے کی وجہ سے بچے کو چھوڑ دیا گیا تاہم نکاح خواں اور لڑکی کے والد کے خلاف پنجاب چائلڈ میرج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔۔

متعلقہ عنوان :