بھارتی وزیر داخلہ 3 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے

راج ناتھ سنگھ اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے،بھارتی میڈیا

جمعرات 28 جولائی 2016 13:10

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ پاکستان کا دو روزہ دورہ کریں گے جہاں وہ تین اگست کو اسلام آباد میں ہونے والے سارک کے وزرائے داخلہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق راج ناتھ سنگھ اپنے دورے میں دو طرفہ تعلقات پر پاکستانی حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ پٹھان کوٹ حملے کے بعد یہ کسی بھی بھارتی حکومتی رہنما کا پاکستان کا پہلا دورہ ہو گا۔