سیالکوٹ: اونچے درجے کا سیلاب، بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلہ شہری علاقوں میں داخل

جمعرات 28 جولائی 2016 13:09

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 جولائی۔2016ء) سیالکوٹ میں نالہ ایک میں اونچے درجے کا سیلاب ہے ، بند ٹوٹنے سے سیلابی ریلہ شہری علاقوں میں داخل ہو گیا ، چٹی شیخاں کے مقام پر نالہ پلکھو میں بھی طغیانی ہے۔ متاثرین کیلئے بنایا جانے والا فلڈ ریلیف کیمپ بھی سیلابی پانی سے بھر گیا۔چٹی شیخاں کے مقام پر نالہ پلکھو بھی طغیانی کی ذد میں ہے۔

(جاری ہے)

ٹھاٹھیں مارتا سیلابی ریلا جہاں جہاں سے گزرا ہر چیز ساتھ بہا لے گیا۔ کئی مقامات پر سیلابی پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہو گیا۔ نیکا پورہ ، نظام پورہ ، ،پسرور روڈ ، میانی گوپالپور، جودھے والی، رائے پور اور سیدانوالی سمیت متعدد دیہات زیر آب آ چکے ہیں۔انتظامیہ کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے بنائے گئے فلڈ ریلیف کیمپ میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے۔ متاثرین کا کوئی پرسان حال نہیں ، امدادی بینرز تو آویزاں ہیں۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کا دور دور تک کوئی نام و نشان نہیں۔

متعلقہ عنوان :