دبئی: چار دنوں میں ڈرائیونگ اداروں کی طرف سے 25خلاف ورزیاں دیکھنے میں آئیں: آر ٹی اے

جمعرات 28 جولائی 2016 12:50

دبئی: چار دنوں میں ڈرائیونگ اداروں کی طرف سے 25خلاف ورزیاں دیکھنے میں ..

دبئی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء):دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آرٹی اے ) نے چار دنوں میں مختلف ڈرائیونگ سکھانے والے اداروں کے 117 معائنے کیئے ۔ معائینوں کے دوران ان اداروں میں 25خلاف ورزیاں بھی ریکارڈ کی گئیں۔ معائنہ مہم کا مقصد ڈرائیونگ سکھانے والے اداروں کے لیئے بنائے گئے اصول وضوابط کو لاگو کر نا ہے۔

(جاری ہے)

کیونکہ جب ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں گے ، تو ان سے سیکھ کر جانے والے افراد بھی ٹریفک قوانین پر عمل کریں گے۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ اینڈ انفورسمنٹ محمد نبہان نے اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آرٹی اے کی جانب سے چلائی جانے والی اس مہم کا مقصد ٹرانسپورٹ کے سسٹم کو بہتر سے بہتر بنانا ہے ۔ جس اداروں کا معائنہ کیا گیا ان میں ایمرٹس ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ ،بیلساء ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ ، ا لعاہلی ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ، دبئی ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ، غلادری ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ اور دبئی بین الاقوامی ڈرائیونگ انسٹی ٹیوٹ شامل ہیں۔