سامعہ شاہد قتل کیس، پولیس نے سامعہ کی سہیلی امبرین کو بھی شامل تفتیش کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 12:28

جہلم (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : برطانوی خاتون سامعہ شاہد کے مبینہ قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے سامعہ شاہد قتل کیس میں سامعہ کی سہیلی امبرین کو بھی شامل تفتیش کر لیا ہے۔ امبرین نے پولیس کو ریکارڈ کروائے گئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سماعہ نے7 پسند کی شادی کی تھی۔ پولیس نے امبرین سے سامعہ کے پاسپورٹ اور دستاویزات سے متعلق سوال کیا تو امبرین کا کہنا تھا کہ سامعہ شاہد کے دستاوایزات اور پاسپورٹ میرے پاس موجود نہیں ہیں اور نہ ہی میں نے سامعہ کو اسلام آباد ائیر پورٹ سے ریسیو کیا تھا۔

دوسری جانب پولیس سامعہ شاہد کے سابق شوہر کی تلاش کے لیے مسلسل چھاپے مار رہی ہے جبکہ سامعہ کے والد کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے۔

(جاری ہے)

سامعہ کے شوہر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ روز میں نے آر پی او اور ڈی پی او سے ملاقات کی۔ لیکن مجھے کوئی خاص مدد ہیں دی جا رہی۔ خیال رہے کہ سامعہ کے والد نے پہلے بیان دیا کہ سامعہ کو دل کا دورہ پڑا لیکن سامعہ کے شوہر کے مطابق سامعہ کے والد نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ سامعہ نے خود کُشی کی۔ سامعہ کے شوہر نے شُبہ ظاہر کیا تھا کہ اس کی بیوی سامعہ شاہد کو دھوکے سے پاکستان بلوا کر قتل کیا گیا کیونکہ سامعہ کے اہل خانہ ان کی شادی سے ناخوش تھے۔ پولیس سامعہ شاہد قتل کیس میں تفتیش کا عمل جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ عنوان :