دبئی:پانی کے پائپ میں شدید لیکیج کی وجہ سے جبل علی لہباب روڈ ٹریفک کے لیئے بند

جمعرات 28 جولائی 2016 12:28

دبئی:پانی کے پائپ میں شدید لیکیج کی وجہ سے جبل علی لہباب روڈ ٹریفک کے ..

دبئی:(اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): دبئی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آرٹی اے) کے مطابق جبل علی لہباب روڈ جزوی طور پر غیر معینہ مدت کے لیئے بند رہے گی۔ سڑک کے قریب بچھی پانی کی پائپ لائن میں اچانک لیکج کی شکایت سامنے آنے کے بعد سڑک کو جزوی طور پر بند کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

آر ٹی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ متعلقہ ادارے کے اہلکار پانی کی لیکیج کی جگہ کی مرمت کرنے میں مصروف ہیں ۔ مرمت کا کام مکمل ہوتے ہی سڑک کا ٹریفک کے لیئے کھول دیا جائے گا۔ ٹریفک میں روانی کے لیئے شیخ محمد بن زید روڈ پر دو متبادل لینز مختص کر دی گئی ہیں۔تا کہ ڈرائیوروں کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ اٹھانی پڑے۔ اس کے علاوہ ڈرائیور دوسرے متبادل روڈ الیعالیسز اور حیساء روڈ کو استعمال کر سکتے ہیں۔