ایم کیو ایم نے سندھ کی وزارت اعلی کے لیے اُمیدوار نہ لانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 12:20

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا اُمیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز سید قائم علی شاہ نے وزارت اعلیٰ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

(جاری ہے)

سید قائم علی شاہ نے اپنا استعفیٰ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو پیس کیا جسے گورنر سندھ نے منظور کر لیا، پیپلز پارٹی نے وزارت اعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ کو نامزد کر رکھا ہے جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے بھی خرم شیر زمان کو وزارت اعلیٰ کا اُمیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

تاہم ایم کیو ایم نے سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے اپنا اُمیدوار نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم سندھ کی وزارت اعلیٰ کے لیے نہ تو کسی اُمیدوار کی حمایت کرے گی اور نہ ہی مخالفت۔

متعلقہ عنوان :