ریاض: دلہن کو شادی کے لیئے زبان سے ”ہاں “ کرنی ضروری ہے : وزارتِ انصاف

جمعرات 28 جولائی 2016 12:03

ریاض: دلہن کو شادی کے لیئے زبان سے ”ہاں “ کرنی ضروری ہے : وزارتِ انصاف

مکہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): وزیر ِ انصاف ولید السمانی نے تمام عدالتوں کو ہدایات جاری کیں ہیں۔ جس میں کہا گیا ہے کہ شادی سے پہلے دولہا کو شریعت کے مطابق شادی کا ایگریمنٹ جس میں واضع لکھا ہو کہ اس کی دلہن نے زبان سے ” ہاں“ کی تھی جمع کروانا ضروری ہے ۔ اس قانون کا مقصد خواتین کے حقوق کا تحفظ کر نا ہے ۔

(جاری ہے)

آرٹیکل 14کے مطابق دولہا کی ذمہ داری ہے کہ وہ شادی کے تمام انتظامات پورے کرے ۔

دولہا کو دونوں پارٹیوں کی طرف سے دستخط کروانا اور ان کو جمع کروانا ضروری ہے ۔ وزیر انصاف کا کہنا تھا کہ دلہن کی زبان سے شادی کے لیئے ” ہاں “ کا لفظ سننے کے کاغذات جمع کروانا لازمی ہے ۔ اس کامقصد خواتین کے حقوق کا تحفظ اور شریعت کے مطابق شادی کے تمام پہلوؤں کو پورا کر نا ہے۔