کراچی،ڈیفنس میں نامعلوم افراد کا بنگلے پر دستی بم حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

جمعرات 28 جولائی 2016 11:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں درخشاں کے علاقے خیابان بادبان میں واقع گھر پر نامعلوم افراد کا دستی بم سے حملہ، حملے میں گھر کی کھڑکیوں سے کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ پولیس کے مطابق کریکر حملہ ہاشم نامی شخص کے گھر پر کیا گیا جو حال ہی میں ساوتھ افریقہ سے پاکستان لوٹا ہے۔

(جاری ہے)

حملے کے وقت گھر والے سو رہے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ متاثرہ بنگلے کے برابر والے بنگلے پر کرنے کی کو شش کی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہاشم کنسٹرکشن کا کام کرتا ہے اور حملے سے قبل ہاشم کو کسی قسم کی دھمکیاں بھی موصول نہیں ہوئیں تھی۔ بی ڈی ایس ٹیم کے مطابق حملہ میں روسی ساختہ دستی بم استعمال کیا گیا، تاہم بنگلہ کے مالک سے پوچھ گچھ کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔