کراچی،قانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارروائیاں جاری،گینگ وارکارندے سمیت3گرفتار

جمعرات 28 جولائی 2016 11:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں جاری ۔ شیر شاہ سے گینگ وار کا کارندہ پکڑا گیاجبکہ شارع نورجہاں سے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان پکڑے گئے۔

(جاری ہے)

شیر شاہ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کا کارندہ گرفتار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھا۔ دوسری جانب شارع نورجہاں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ،چھینا ہوا سامان اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :