مچھ جیل میں قتل کے مجرم کو پھانسی دے دی گئی

جمعرات 28 جولائی 2016 11:48

مچھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) قتل کے ایک مجرم کو مچھ جیل میں جمعرات کی صبح پھانسی دے دی گئی۔اوستہ محمد سے تعلق رکھنے والے قتل کے مجرم علی گل کو جمعرات کی صبح پانچ بجے مچھ جیل کے پھانسی گھاٹ میں تختہ دار پر لٹکایاگیا۔

(جاری ہے)

علی گل نے 2008میں اوستہ محمد میں ایک شخص ذوالفقار کو قتل کردیاتھاجس پر اس کیخلاف مقدمہ چلا اور پھانسی کاجرم ثابت ہونے پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے سزائے موت کاحکم سنایا۔ بعد میں اعلی عدلیہ نے بھی اس حکم کوبرقرار رکھا۔ صدر مملکت سے رحم کی اپیل مسترد ہونے پر علی گل کو پھانسی دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :