انسداد دہشت گردی کی عدالت نے متحدہ رہنما وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنیکی درخواست منظور کرلی

جمعرات 28 جولائی 2016 11:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء ) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے نامزد میئر وسیم اختر کو جیل میں بی کلاس فراہم کرنے کی درخواست منظور کرلی۔ وسیم اخترکو جیل میں بی کلاس کی فراہمی کے معاملے کی سماعت انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہوئی۔دوران سماعت وسیم اختر کے وکیل کا کہناتھا کہ وسیم اخترسیاسی رہنماہیں اورقومی اسمبلی کے ممبررہ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

وسیم اختر پر بلا جواز مقدمات بنائے جا رہے ہیں جس پر رینجرز کے وکیل نے کہا کہ پہلے اسمبلی میں میٹرک پاس ممبر ہی بنتے تھے۔پرویزمشرف کے دور میں ان معاملات کو ٹھیک کیا گیا۔تعلیمی اسنادکی تصدیق کے بغیر بی کلاس نہیں دی جاسکتی۔ عدالت نے وسیم اختر کی درخواست منظور کرتے ہوئے تمام متعلقہ دستاویزات 15روز میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے یہ بھی حکم دیا کہ دستاویزات جمع نہ کرانیکی صورت میں جیل میں بی کلاس واپس لے لی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :