ذوالفقار علی کی سزا رکوانے کے لئے انڈونیشین صدارتی محل سے رابطے میں ہیں،پاکستان

ذوالفقار علی کیس میں بڑی غلطیاں ہوئی ہیں ، انڈونیشین حکومت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی، عاقل ندیم

جمعرات 28 جولائی 2016 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) انڈونیشیا میں پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی کی سزا رکوانے کے لئے انڈونیشین صدارتی محل سے رابطے میں ہیں‘ ذوالفقار علی کے کیس میں بڑی غلطیاں ہوئی ہیں اور انڈونیشین حکومت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو انڈونیشیا میں تعینات پاکستانی سفیر عاقل ندیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ذوالفقار علی کی سزا رکوانے کے لئے انڈونیشین صدارتی محل سے رابطے میں ہیں۔

ذوالفقار علی کے کیس میں بہت غلطیاں ہوئی ہیں اور انڈونیشین حکومت انصاف کے تقاضے پورے نہیں کررہی جس کی وجہ سے انڈونیشین رائے عامہ اور اخبارات ذوالفقار علی کو پھانسی دینے کے خلاف ہیں۔ انڈونیشیا میں 52 سالہ پاکستانی شہری ذوالفقار علی کو منشیات سمگلنگ کے انتہائی کمزور کیس میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ۔

متعلقہ عنوان :