بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے،مسئلہ کشمیر 6دہائیوں سے چل رہا ہے ،پاکستان

جمعرات 28 جولائی 2016 11:47

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 جولائی ۔2016ء) ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں، یہ مسئلہ چھ دہائیوں سے چل رہا ہے‘ بھارت کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ترجمان دفتر خارجہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے، کشمیر میں ہمارے ساٹھ سے زائد بھائیوں کو شہید اور سینکڑوں کو زخمی کردیا ہے، انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ آج کا نہیں یہ چھ دہائیوں سے چلتا آرہا ہے اور کشمیریوں نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس جانب جانا ہے۔ نفیس زکریا نے کہا کہ ہماری نظر کبھی بھی مسئلہ کشمیر سے نہیں ہٹی ہے۔