مکہ:پوکی مان گیم خانہ کعبہ کے اردگرد کھیلنے والوں کی تعداد میں اضافہ

جمعرات 28 جولائی 2016 11:40

مکہ:پوکی مان گیم خانہ کعبہ کے اردگرد کھیلنے والوں کی تعداد میں اضافہ

مکہ: (اُدو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جولائی 2016ء): حالیہ عرصے کی مشہور ترین ویڈیو گیم ” پوکی مان گو“ کے کھیلنے والوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے. سعودی عرب میں اس کھیل پرمختلف ماہرین نے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے ۔لیکن اس کے کھیلنے والوں کی تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے ۔ پوکی مان گیم کے مشہور کریکٹر مکہ میں حرم ِ کعبہ کے اردگرد ، مختلف دروازوں پر دکھائے گئے ہیں۔

جن کی وجہ سے اس گیم کو کھیلنے والے افراد حرم ِ کعبہ میں اپنے مشہور کریکٹرز کو ڈھونڈنے میں مصروف ہوتے ہیں۔ متعدد افراد نے سعودی شہریوں کی طرف سے حرم کعبہ ، مطعاف میں اس گیم کے کھیلنے پر اعتراض کیا ہے ۔ اور مذہبی مقامات کی بے حرمتی قرار دیا ہے ۔ اس کے علاوہ اس گیم کے پیچھے چھپے ہوئے ایجنڈے کو کسی بھی ملک کی سلامتی کے لیئے خطرہ قرار دیاہے ۔

(جاری ہے)

کیونکہ اس میں کریکٹر کو ایسی جگہوں پر چھپایا گیا ہے ۔ جہاں کی ویڈیو بعد میں سکیورٹی کے خطرات پیدا کر سکتی ہے۔جب ویب سائٹ کی ٹیم نے مکہ کا دورہ کیا تو انہیں پتہ چلا کے پوکی مان کریکٹر کی ایک لوکیشن خانہ کعبہ کے بالکل پاس ہے ۔ جبکہ نئے مطعاف کے اردگرد پانچ افراد کو اس گیم کو کھیلتے ہوئے دیکھا گیا۔ اسکے علاوہ اس گیم کے کریکٹر بآسانی حرم کے مختلف دروازوں پر بھی دیکھا جا سکتاہے ۔

کئی علماء نے کہا ہے کہ اس کریکٹر کو حرم میں دھونڈنا حرام کے زمرے میں نہیں آتا۔ گیم کے ماہر نواف شاہین پوکی مان گیم ایک دوسری گیم” Ingress“ کے لیئے ڈیٹا بنک کا کام بھی کر رہا ہے ۔ نئی گیم کے آرگنائزرز چاہتے ہیں۔ کہ کھلاڑی شہر کے انتہائی اہم مقامات کی لوکیشن کواس میں شامل کریں۔جس میں ہسپتال، مساجد، اور مارکیٹیں شامل ہیں۔ سعود ی عرب مئیکروسافٹ کے رکن اور ٹیکنالوجی ایکسپرٹ صہیب خیراللہ کے مطابق یہ گیم سعودی عرب اور دوسرے عرب ممالک میں تو دستیاب نہیں ہے ۔ حرم کعبہ یا کسی اور جگہ اس کو اس لیئے کھیلا جا رہا ہے ۔ کہ وہاں لوگوں کی تعداد زیادہ ہو تی ہے ۔کیونکہ اس گیم میں دنیا میں جہاں بھی لوگ اکھٹے ہوں گے ۔ وہاں یہ ایکٹیویٹ ہو جاتی ہے ۔