لاہور بورڈ میں پوزیشن یافتہ اللہ دتہ نے حکومت اور فلاحی اداروں سے مدد کی اپیل کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 11:39

لاہور بورڈ میں پوزیشن یافتہ اللہ دتہ نے حکومت اور فلاحی اداروں سے مدد ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے والا طالبعلم اللہ دتہ گھریلو حالات کو دیکھتے ہوئے اپنی آئندہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کو شک کی نظر سے دیکھ رہا ہے۔ اُردو پوائنٹ سے خصوصی گفتگو میں اللہ دتہ نے بتایا کہ میرے گھر کے معاشی حالات اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کر سکوں۔

اللہ دتہ نے اُردو پوائنٹ کے توسط سے حکومت اور فلاحی اداروں نے اپیل کی کہ وہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اس کی مدد کریں۔

(جاری ہے)

اللہ دتہ نے بتایا کہ میں اپنی کامیابی پر بے حد خوش اور اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔ اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ میں اپنے والدین اور اساتذہ بالخصوص ان اُستاد کا جنہوں نے میرے گھریلو حالات کو دیکھتے ہوئے مجھے دو سال بغیر فیس کے پڑھایا، مشکور ہوں، مستقبل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اللہ دتہ کا کہنا تھا کہ میں سی ایس ایس کی تعلیم حاصل کرکے اعلیٰ افسر بننا چاہتا ہوں جس کے لیے مجھے حکومت اور فلاحی اداروں کی جانب سے مالی مدد کی ضرورت ہے۔ مخیر حضرات اللہ دتہ کی مدد کے لیے ان کے والد محمد اسلم سے اس نمبر 03024057794 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :