امریکہ میں نسل پرست پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ

جمعرات 28 جولائی 2016 11:30

فلاڈیلفیا ۔ 28 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 جولائی ۔2016ء) سیاہ فاموں کی زندگی بھی اہم ہے نامی تحریک کے سیکڑوں کارکنوں نے امریکہ کی ڈیموکریٹ پارٹی کی نسل پرست پالیسیوں کے خلاف مظاہرہ کیا ہے۔مظاہرین نے فلاڈیلفیا کی بلدیہ سے مارچ کیا اور اس عمارت کے سامنے جمع ہوئے جہاں ڈیموکریٹک پارٹی کا اجلاس ہورہا تھا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نسل پرستانہ پالیسیوں اور نامزد صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔

عالمی لیبر پارٹی اور ورلڈ ایکشن سینٹر نے اس مظاہرے کا اہتمام کیا تھا۔ مظاہرین آزاد حکومت کے قیام، غلامی کا دور گزارنے والے سیاہ فاموں کو تاوان ادا کرنے، آزادی نسواں، سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے اورعوام کی سرکوبی کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :