میانوالی میں دریائے سندھ میں طغیانی‘کٹاﺅ سے کئی دیہات اور کھڑی فصلیں دریابرد ہوگئیں

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 28 جولائی 2016 11:28

میانوالی میں دریائے سندھ میں طغیانی‘کٹاﺅ سے کئی دیہات اور کھڑی فصلیں ..

میانوالی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28جولائی۔2016ء) میانوالی میں دریائے سندھ میں طغیانی سے دریا کے کٹاﺅ میں تیزی آنے سے کئی دیہات کی کھڑی فصلیں اورزرعی زمینیں نگل لی ہیں۔متاثرہ علاقوں میں لوگوں نے گھربار چھوڑ کرنقل مکانی شرو ع کردی ہے۔ دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوئی تو میانوالی کچے کے کئی علاقوں میں یہ پانی دریائی کٹاو کا سبب بننے لگا۔

(جاری ہے)

متعدد دیہات کی کئی ایکڑ اراضی کٹاﺅ کی وجہ سے دریا برد ہو رہی ہے۔کچے مکانات ،ٹیوب ویل اور اراضی پر کھڑی فصلیں تبا ہ ہو گئی ہیں۔موضع دھپ سڑی کے مکینوں کاکہنا ہے کہ دریا تیزی سے اراضی نگل رہا ہے اور وہ گھر بار چھوڑنے پر مجبورہیں۔متاثرین کا شکوہ ہے کہ علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کا م کررہے ہیں ،نقل مکانی بھی جاری ہے اوربیماریاں بھی پھیل رہی ہیں۔حکومت فوری طورپرمتاثرین کی مدد کے لئے ہنگامی اقدامات کرے۔

متعلقہ عنوان :