Live Updates

عمران خان کمزوری یہ ہے کہ وہ کسی کو نہ نہیں کر سکتے ۔ پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 11:20

عمران خان کمزوری یہ ہے کہ وہ کسی کو نہ نہیں کر سکتے ۔ پی ٹی آئی رہنما ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : پی ٹی آئی رہنما نعیم بخاری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی کمزوری یہ ہے کہ وہ کسی کو نہ نہیں بول سکتے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان میں کسی کی بات سننے کا حوصلہ موجود ہے اور وہ ہر کسی کی بات کو بغور سنتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ مجھے ڈر ہے کہ عمران خان بھٹو والی غلطی نہ دہرا بیٹھیں کیونکہ یہ وقت نئی نسل کے آگے بڑھنے کا ہے۔

اور ہمیں چاہئیے کہ ہم نئی نسل میں سے ہی ایک لیڈر شپ کو آگے لے کر آئیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل ہم سے بہت بہتر ہےکیونکہ یہ کمپیوٹر کی نسل ہے ، ان کے پاس کثیر معلومات ہیں اور ہمیں ان پر یقین بھی کرنا چاہئیے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات