ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے مظالم بند کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 28 جولائی 2016 10:59

ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے مظالم بند کرے۔ ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 جولائی 2016ء) : ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ بھارت کشمیر پر اپنے مظالم ختم کرے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ گذشتہ 6 دہائیوں سے چل رہا ہے لیکن کبھی بھی پاکستان کی نظر مسئلہ کشمیر سے نہیں ہٹی۔

(جاری ہے)

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا نے کہا کہ اب کشمیریوں کو فیصلہ کرنا ہے کہ انہیں کس جانب جانا ہے۔ کشمیر میں ہمارے 60 سے زائد بھائیوں کو شہید کر دیا گی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت کو چاہئیے کہ اب کشمیر میں اپنے مظالم بند کرے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مسئلہ اٹھاتے ہیں اور آئندہ بھی اٹھاتے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :