سعودی عرب میں تائبہ یونیورسٹی نے 150 غیر ملکی ملازمین کو فارغ کر دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 جولائی 2016 00:49

سعودی عرب میں تائبہ یونیورسٹی نے 150 غیر ملکی ملازمین کو فارغ کر دیا

مدینہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 جولائی ۔2016ء) سعودی عرب میں تائبہ یونیورسٹی نے 150 غیر ملکی ملازمین کو فارغ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ میں واقع تائبہ یونیورسٹی کی جانب سے بڑے پیمانے پر غیر ملکی ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے سعودی ویژن 2030 کے تحت 150 غیر ملکی ملازمین کو نوکری سے نکالا گیا ہے۔ جبکہ یونیورسٹی کے ڈینز کی تعداد 14 سے کم کرکے 7 کر دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :