انڈونیشیا میں بے گناہ پاکستانی کو پھانسی کی سزا سنانے کیخلاف کراچی میں سول سوسائٹی کا انڈو نیشین قونصل خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ

بدھ 27 جولائی 2016 23:15

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) انڈونیشیا میں بے گناہ پاکستانی کو پھانسی کی سزا سنانے کے خلاف کراچی میں سول سوسائٹی نے بدھ کو انڈو نیشین قونصل خانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈزا ٹھا رکھے تھے جن پر ذو الفقار علی کی پھانسی رکوانے کے مطالبات درج تھے ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ذوالفقار علی کو جھوٹے الزام میں پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے جو قوانین اور انسانی حقوق کے بر خلاف ہے ، انڈو نیشیا حکومت پاکستانی شہری ذو الفقار علی کو سنائی گئی پھانسی کی سزا پر عمل درآمد کو فوری طور پر روکا جائے ۔

مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف ذوالفقار علی پھانسی رکوانے کے لیے اپنا موثر کردار ادا کریں ، اس موقع پر مظاہرین نے پاکستانی شہری کی پھانسی کی سزا رکوانے کے لیے انڈو نیشن قونصل خانہ میں قرار دا د بھی جمع کرائی بعد ازاں مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :