معروف قوال امجد صابری کے قتل کو 37دن گزرگئے مگر ابھی تک ان کے اہل خانہ کو کوئی امداد نہیں ملی

بدھ 27 جولائی 2016 23:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) معروف قوال امجد صابری کے قتل کو سینتیس دن گزرگئے مگر ابھی تک ان کے اہل خانہ کو کوئی امداد نہیں ملی۔امجد صابری کو جون میں قتل کیاگیاتھا۔ تاہم اب تک اس کیس میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

امجد صابری کے اہل خانہ تاحال امداد کے منتظر ہیں۔امجد صابری کے قتل پر وزیراعظم اور وزیراعلی نے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب تک ان کے اہلخانہ تک یہ رقم نہیں پہنچی ہے۔شہید کے بچوں کے تعلیمی اخراجات اٹھانے کا سرکاری وعدہ بھی تاحال وفا نہیں ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :