حج آپریشن میں صرف آٹھ روز باقی رہ گئے، طیاروں کی خرابیاں دور نہ کی جا سکیں،ایئربلیو کی 8غیر ملکی اور پی ائی اے کی 3پروازیں منسوخ

بدھ 27 جولائی 2016 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) حج آپریشن میں صرف آٹھ روز باقی رہ گئے لیکن طیاروں کی خرابیاں دور نہ کی جا سکیں ، بدھ کو بھی ایئربلو کی 8غیر ملکی اور پی ائی اے کی 3پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ پاکستان میں قبل از حج آپریشن 4اگست سے شروع ہو رہا ہے لیکن ابھی تک قومی ایئرلائن سمیت نجی ایئر لائنوں کے طیاروں کی خرابیوں پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ذرائع نے بتایا کہ بدھ کو پی آئی اے نے اپنی تین پروازیں منسوخ کر دیں جبکہ اس کی 15سے زائد پروازیں ایک سے ساڑھے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہیں۔ایئربلو نے اپنی 8پروازیں منسوخ کر دیں۔ شاہین ائیر کی بھی ایک پرواز منسوخ کر دی گئی اور تین پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

متعلقہ عنوان :