سندھ کابینہ تحلیل ہو گئی

بدھ 27 جولائی 2016 23:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کے استعفیٰ کی منظوری کے ساتھ ہی سندھ کابینہ تحلیل ہو گئی ہے ۔ سندھ کے 18 وزراء ، 5 مشیر ، 22 معاونین خصوصی اور 13 کوآرڈینیٹرز اب اپنے عہدوں پر نہیں رہے ۔

(جاری ہے)

تاہم آئین کے مطابق سید قائم علی شاہ نئے وزیر اعلیٰ کے حلف اٹھانے تک اپنے عہدے پر کام کرتے رہیں گے ۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن حکومت سندھ نے کابینہ کی تحلیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جبکہ سندھ اسمبلی سیکریٹریٹ نے بھی اسمبلی میں قائد ایوان کی نشست خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :