نامزد وزیراعلیٰ جمعہ کو حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس سے سیدھے مزار قائد حاضری دیں گے

بدھ 27 جولائی 2016 23:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) نامزد وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ جمعہ کو گورنر ہاؤس میں اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد گورنر ہاؤس سے سیدھے مزار قائد جاکر وہاں حاضری دیں گے اس کے بعد وہ چیف منسٹر ہاؤس منتقل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

باخبر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جمعہ یا ہفتہ کی شب نئے وزیر اعلیٰ کی جانب سے چیف منسٹرہاؤس میں ایک پر تکلف عشائیہ کا بھی اہتمام کیا جائے گا جس میں بلاول بھٹو زرداری، فریال تالپور اور ارکان سندھ اسمبلی شریک ہوں گے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ سید مراد علی شاہ اتوار کو اپنے آبائی گاؤں سیہون شریف جائیں گے اور وہاں حضرت لال شہباز قلندر اور اپنے والد عبداللہ شاہ کی مزار پر حاضری دیں گے جبکہ پیر کو نئے وزیر اعلیٰ حکومت سندھ کے تمام اعلیٰ افسران سے تعارفی ملاقات کریں گے اور انہیں اپنی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :