سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ میں کاروکاری کے متعلق کیسز کی سماعت

بدھ 27 جولائی 2016 23:02

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ سرکٹ کورٹ لاڑکانہ میں کاروکاری کے متعلق کیسز کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر ڈی آئی جی لاڑکانہ اور لاڑکانہ ، کشمور اور جیکب آباد کے ایس ایس پیز عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے اپنے اپنے اضلاع میں کاروکاری کے واقعات سے متاثرہ خواتین کے لئے ریسکیو سینٹرز بنانے کی رپورٹس جمع کروائیں۔

(جاری ہے)

دوران سماعت عدالت نے کاروکاری کی متاثرہ خواتین کے لئے سیف ہاؤسز قائم نہ کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے چیف سیکرٹری سندھ ، کمشنر لاڑکانہ اور ڈویڑن کے تمام ڈپٹی کمشنرز کو نوٹسز جاری کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔ عدالت نے ڈی آئی جی لاڑکانہ کو احکامات جاری کئے کہ کاروکاری واقعات پر جو بھی بااثر افراد جرگہ کرنے میں ملوث ہو ان سمیت متعلقہ تھانے کے ایس ایچ اوز کے خلاف بھی مقدمات درج کئے جائیں۔ واضع رہے کہ عدالت نے سترہ نومبر دوہزار پندرہ کو کاروکاری مقدمات کی سماعت پر کاروکاری کی متاثرہ خواتین کے لئے ڈویڑن بھر میں پولیس کو ریسکیو سینٹرز اور ضلعی افسران کو سیف ہاؤسز تین ماہ کے اندر قائم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔

متعلقہ عنوان :