لاہورمیں بچوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات رک نہ سکے

تاج پورہ کے علاقہ سے 15سالہ وقاص پر اسرار طورپر لاپتہ

بدھ 27 جولائی 2016 22:58

لاہورمیں بچوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات رک نہ سکے

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء ) لاہورمیں بچوں کے پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعات رک نہ سکے ، تاج پورہ کے علاقہ سے 15سالہ وقاص پراسرار طوپر لاپتہ ہوگیا ، ورثاء نے بچے کے لا پتہ ہونے کی قریبی تھانے میں درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق تاج پورہ کے علاقہ سے 15سالہ وقاص پراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا ۔بچے کے والدین کاکہنا ہے کہ بچے کی گمشدگی کی درخواست متعلقہ پولیس اسٹیشن میں دیدی ہے ۔یاد رہے کہ پچھلے چند روز سے لاہور کے مختلف علاقوں سے بچوں کے پراسرار طور لا پتہ ہونے کا سلسلہ جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :