سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ملک کو توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل بنانا ہماری حکومت کاعزم ہے، رانا تنویر حسین

توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لا کر بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے ٗخطاب

بدھ 27 جولائی 2016 22:55

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر برائے سائنس وٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ملک کو توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل بنانا ہماری حکومت کاعزم ہے، توانائی کے متبادل ذرائع کو بروئے کار لا کر بجلی کے بحران پر قابو پایا جا سکتا ہے، توانائی سیکٹر کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ہمیں اپنے زہین انسانی وسائل پر انحصار کرنیکی ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو نسٹ میں یونیڈو کے تعاون سے بائیو ماس گیسیفیکیشن ٹیکنالوجی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس اور ایکسپو سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہسستی اور صاف بجلی کی پیداوار سے ناصرف بجلی کے بحران پر قابو میں مدد ملے گی بلکہ ملک میں ملازمتوں کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی کیلئے بہت سے عوامل ضروری ہوتے ہیں، سستی اور صاف بجلی کی فراہمی ان میں سے ایک انتہائی اہم جزو ہے۔

گھریلو اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو بے ربط بجلی میسر آنے سے ناصرف ملکی معیشیت کو استحکام حاصل ہو گا بلکہ قابل نوجوانوں کیلئے روزگار کے مواقع بھی میسر آئیں گے۔ ہماری حکومت کاعزم ہے کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی بنیاد پر ملک کو توانائی پیدا کرنے میں خود کفیل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام تعلیمی ریسرچ کرنے والے اداروں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے کہ وہ صنعتی اداروں سے مل کران تمام مسائل کو اجاگر کریں جو ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

اس طرح نا صرف ہم خود انحصاری کی طرف گامزن ہوں گے بلکہ ہمیں اپنے مسائل سے نمٹنے میں بھی خاطر خواہ مدد ملے گی۔وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے متبادل زرائع کو بروئے کار لا کر بجلی کے بحران پر قابو پا سکتا ہے۔توانائی سیکٹر کے چیلنجوں پر قابو پانے کیلئے ہمیں اپنے زہین انسانی وسائل پر انحصار کرنیکی ضرورت ہے۔انہوں نے متعلقہ شعبوں کے انجینئرز اور ماہرین پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے سب سے بڑے توانائی بحران کا پائیدار حل کیلئے سرکاری ونجی پارٹنرشپ قائم کریں۔

متعلقہ عنوان :