بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا

بدھ 27 جولائی 2016 22:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی سے متعلق کیس کی سماعت کرتے ہوئے وارنٹ گرفتاری کے باوجود گواہان کو پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او تھانہ بھارہ کہو کو آئندہ سماعت پر طلب کر لیا ۔ آئندہ سماعت 10اگست کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو عدالت نے سابق پولیس افسر کامران عادل کے بھائی حماد عادل سے بارود سے بھری گاڑی کی برآمدگی پر درج مقدمہ کی سماعت کی تو وارنٹ گرفتاری کے باوجود مقدمہ کے گواہان کو عدالت پیش نہ کیا گیا جس پر فاضل جج نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کے باوجود 4گواہوں کو عدالت پیش کیوں نہیں کیا گیا ۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر ایس ایچ او بھارہ کہو کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 10اگست تک ملتوی کر دی ۔ عدالت نے حکم دیا کہ مقدمہ کے گواہان شمعون ، حاکم گل ، اکمل بھٹی اور پیٹر بھٹی کو بھی آئندہ سماعت پر عدالت پیش کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :