حج کرپشن کیس ،اسلام آباد ہائی کورٹ کا سزا یافتہ سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی لاہور میں جائیداد کی قیمت کا تخمینہ لگوانے کا حکم

اگر جائیداد کی مالیت مجرم کو بطور سزا سنائی گئی جرمانے کی رقم سے زیادہ ہو تو اسے زر ضمانت کے طور پر قبول کیا جائے،عدالت

بدھ 27 جولائی 2016 22:50

ٓاسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے حج کرپشن کیس میں سزا یافتہ سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی لاہور میں جائیداد کی قیمت کا تخمینہ لگوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر جائیداد کی مالیت مجرم کو بطور سزا سنائی گئی جرمانے کی رقم سے زیادہ ہو تو اسے زر ضمانت کے طور پر قبول کیا جائے۔بدھ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سابق ڈی جی حج راؤ شکیل کی درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

قاضی مصباح ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ جیل رپورٹ کے مطابق راؤ شکیل کی سزا کی مدت پوری ہو چکی مگروہ 15 کروڑ روپے عدم ادائیگی جرمانہ کے باعث قید ہیں۔ راؤ شکیل کی سزا کے خلاف اپیل بھی زیر سماعت ہے جس پر فیصلے تک انہیں ضمانت پر رہا کیا جائے اور اس مقصد کے لئے لاہور کی جائیداد کو زر ضمانت کے طور پر رکھوانے کو تیار ہیں مگر اسلام آباد ہائی کورٹ نے لاہور کے بجائے اسلام آباد کی جائیداد کی رجسٹری جمع کرانے کا حکم دیا ہے مگر یہاں ان کی کوئی جائیداد نہیں۔