محکمہ انٹی کرپشن کی تحصیل کہوٹہ میں کارروائی، پٹواری 10لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 27 جولائی 2016 22:39

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) محکمہ انٹی کرپشن نے تحصیل کہوٹہ میں تعینات فیصل پٹواری کو 10لاکھ روپے کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

فیصل پٹواری نے زاہد نامی شخص سے اراضی کے انتقال کیلئے 10لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی جس پر انٹی کرپشن کے اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمد فیصل السلا م ، انسپکٹر شیخ ناصر ہمراہ کانسٹیبل اسماعیل نے اطلاع پر ریڈ کی تو ملزم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پایا گیا جس کے خلاف تھانہ انٹی کرپشن میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

واقعات کے مطابق زاہد نامی شہری نے ڈائریکٹر انٹی کرپشن جنید ابراہیم کو بذریعہ درخواست بتایا کہ میں اپنی زمین کا انتقال کروانا چاہتا ہوں جس کے عوض فیصل پٹواری مجھ سے 10لاکھ روپے کی رشوت طلب کر رہا ہے۔ ڈائریکٹر انٹی کرپشن کی خصوصی ہدایت پر اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ محمد فیصل السلا م ، انسپکٹر شیخ ناصر نے پٹواری کے دفتر پر چھاپہ مارا تو ملزم رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار ہوگیا ۔ انسپکٹر شیخ ناصر نے ملزم فیصل کیخلاف انٹی کرپشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :