جماعۃ الدعوۃ کامقبوضہ کشمیر شدید کرفیو کی وجہ سے بدترین غذائی قلت کا شکار کشمیریوں کی ہر ممکن امداد کا اعلان

مظلوم کشمیریوں تک راشن، ادویات اور دیگر اشیاء پہنچانے کیلئے ہر ممکن وسائل اور ذرائع استعمال کریں گے ،جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن

بدھ 27 جولائی 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) جماعۃ الدعوۃ اسلام آباد کے مسؤل شفیق الرحمن نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر شدید کرفیو کی وجہ سے بدترین غذائی قلت کا شکار کشمیریوں کی ہر ممکن امداد کا اعلان کیا اور کہا ہے کہ مظلوم کشمیریوں تک راشن، ادویات اور دیگر اشیاء پہنچانے کیلئے ہر ممکن وسائل اور ذرائع استعمال کریں گے۔

جماعۃالدعوۃ اس سلسلہ میں عملی شکل ترتیب دے چکی۔ پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ دل کھول کر تعاون کرے۔مودی سرکار نے نہتے کشمیریوں پر ظلم و بربریت میں ہلاکو اور چنگیز خاں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہندوستان کو آزادی کشمیر کی صورت میں اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامع مسجد قباء میں کارکنان کے ہفتہ وار اجلاس سے خطاب سے خطاب کرتے ہوئے کیا شفیق الرحمن نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی انتہا کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دو ہفتوں سے پورے کشمیر میں کرفیو ہے۔ہر طرف قتل و غارت گری کا ماحول ہے۔ لوگوں کو کھانے پینے کی اشیاء اور بچوں کیلئے دودھ تک نہیں مل رہا۔کشمیریوں کا کاروبار تباہ ہو چکا ہے۔ یہ سب کچھ سرکاری سرپرستی میں اس لئے کیاجارہا ہے کہ کشمیری مسلمان بے بس ہو جائیں اور تحریک آزادی چھوڑ کرانڈیا کے سامنے سرنڈر کر کے کہیں کہ ہمیں کھانے کیلئے کچھ دو۔

ان حالات میں ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں تک کھانے پینے کی اشیاء پہنچائیں۔جماعۃالدعوۃ اس سلسلہ میں عملی شکل ترتیب دے چکی ہے۔ اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد سے کسی صورت پیچھے نہیں رہیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کی نسل کشی پر امریکہ و یورپ سمیت حقو ق انسانی کے نام نہاد علمبردار اداروں نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

پیلٹ گنوں جیسے مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے کشمیریوں کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں ۔ زہریلی آنسو گیس کے استعمال سے لوگ سینے کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں اور جلد کی بیماریاں پھیل رہی ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ اس بدترین دہشت گردی کے ارتکاب پر بھی اقوام متحدہ سمیت کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔انہوں نے کہاکہ مسلمان بین الاقوامی دنیا سے سوال کرتے ہیں کہ کیا کشمیری انسان نہیں ہیں؟ اور کیا ان کے کوئی حقوق نہیں ہیں؟۔

اصل حقیقت یہ ہے کہ مسلمانوں کے حوالہ سے حقوق انسانی کے عالمی اداروں نے دوہرا رویہ اختیا رکر رکھا ہے۔ آج کشمیری عوام پاکستانیوں کو مدد کیلئے پکار رہے ہیں۔ مظلوم کشمیری مسلمانوں کی مدد کسی ایک جماعت کا مسئلہ نہیں ہے۔پوری پاکستانی قوم کو چاہیے کہ وہ مصائب و مشکلات میں مبتلا کشمیری بھائیوں کی مدد کیلئے بھرپور کردار اد ا کرے۔

متعلقہ عنوان :