وفا قی پولیس کا کارروائی ، 11ملزمان گرفتار،مال مسروقہ ، شراب بر آمد

بدھ 27 جولائی 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفا قی پولیس نے جرائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران11ملزمان کو گرفتارکر کے ان کے قبضہ سے مو با ئل فون ، شراب اور ما ل مسر وقہ بر آمد کرکے ملزمان کے خلا ف مقدما ت درج کر لیے۔مزید تفتیش جا ری ہے۔ تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ کو ہسار پولیس کے محمد آ صف اے ایس آئی نے دوران گشت ملزم عارف مسیح ولد صادق مسیح سکنہ فرانس کا لو نی کو گرفتار کرکے 20لیٹر شراب بر آمد کرلی۔

تھا نہ مار گلہ پولیس کے جا و ید اعوان سب انسپکٹرنے ملزم کا مر ان سکنہ با غ آ ذاد کشمیر کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔ تھا نہ رمنا پولیس کے محمد اقبال اے ایس آئی نے ڈکیتی کی واردات میں ملو ث ملزم محمد اقبا ل سواتی ولد محبت گل سکنہ پشاور کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا، جبکہ بغیر اجا زت سلنڈروں میں گیس بھر ائی کرنے پر ملزم محمد یا سر کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھا نہ کورال پولیس نے چوری کی واردات میں ملزم خر م شہزاد کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلا ف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج رجسٹر کرکے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ تھا نہ سبز ی منڈی پولیس نے دوران گشت تین مشتبہ افراد کو حر است میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلائی جا نے والی مہم کے دوران03پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی عمل میں لائی گئی ۔ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی نے تمام ایس ایچ اوز کو ہد ا یت کی ہے کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلاف کا رروائی کو مزید سخت کر یں ، پٹر ولنگ کو مو ثر بنا ئیں ، بھکا ریو ں کے خلاف کا رروائی مزید تیز کر یں ۔

متعلقہ عنوان :