وزیر اعظم کی طرف سے راجہ فاروق حیدر کی بطور وزیر اعظم آزادکشمیر نامزدگی کا فیصلہ خوش آئند ہے ،فیصلے سے آزادکشمیرمیں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا

مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر جمال ناصر کی راجہ فاروق حیدر سے گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 22:37

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء ڈاکٹر جمال ناصر نے نامزد وزیر اعظم حکومت آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر سے ملاقات کی اور بطور وزیر اعظم نامزدگی اورحالیہ الیکشن میں مسلم لیگ ن کی زبردست کامیابی پرانہیں دلی مبارکباد دی ۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے سینئر نائب صدر سینئٹر سلیم ضیاء اور شیخ اعجاز بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی طرف سے راجہ فاروق حیدر کی بطور وزیر اعظم آزادکشمیر نامزدگی کا فیصلہ خوش آئند ہے ۔ان کی قیادت میں کشمیر کاز کو حل کرانے مدد ملے گی اور آزادکشمیرمیں ترقی و خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ مسلم لیگ (ن) کی آزادکشمیر میں دوتہائی اکثریت سے شاندار کامیابی وزیر اعظم نواز شریف کی ملک و ملت کیلئے خدمات کا اعتراف ہے ۔

(جاری ہے)

راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ ہمیں خطے کے عوام کے مسائل کا بخوبی ادراک ہے ، ہماری جماعت کی مقبولیت میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔ وزیر اعظم آزادکشمیر کی حیثیت سے میری کوشش ہو گی کہ ٹیم سپرٹ کے ساتھ اپنی سابقہ روایات کے مطابق آزادکشمیر کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں انقلابی اقدامات اٹھائیں ۔ سینئٹر سلیم ضیاء نے کہا کہ عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے حکومت کی پالیسیاں دوررس نتائج کی حامل ہیں ۔

وزیر اعظم میاں نواز شریف کشمیر کاز کے منصفانہ حل کیلئے کوشاں ہیں ۔ انشاء اﷲ ! ن لیگ کے دور میں آزادکشمیر میں مثالی ترقی ہو گی ۔اس موقع پر ڈاکٹر جمال ناصر اور شیخ اعجازنے راجہ فاروق حیدر کووزیر اعظم آزادکشمیر نامزدگی اور الیکشن میں کامیابی پرمبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیااور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ حسب روایت عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے اور ترقی کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :