جام مہتاب نے پیرا میڈیکل ملازمین کو بلیک میلر اور نازیبہ الفاظ بول کر ما تحت ملازمین کی توہین کی ‘وزیر صحت پریس کانفرنس کرکے اپنے الفاظ واپس لے

پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو کا مطالبہ

بدھ 27 جولائی 2016 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ) کے مرکزی صدر نیاز حسین بھٹو نے بتایا کہ جام مہتاب ڈھر شکار پور سول ہسپتال کے دورے کے دوران پیرا میڈیکل ملازمین کے مسائل سنے کے بجائے پیرا میڈیکل ملازمین کو بلیک میلر اور نازیبہ الفاظ بول کر ما تحت ملازمین کی نہ صرف توہین کی ہے بلکہ ہم وزیر صحت کے اس ناروا رویے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر صحت موصوف 3 دن کر اند ر پریس کانفریس کرکے پیرا میڈیکل ملازمین سے اپنے الفاظ کو واپس لے کر پیرا میڈیکل ملازمین سے معذرت مانگے دوسری صورت میں پاکستان پیرا میڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن (رجسٹرڈ)اس توہین اور بے عزتی پر 29 جولائی برروز جمعہ مبارک سے سندھ بھر کے تمام ضلعی پریس کلب کے سامنے وزیر صحت جام مہتاب ڈھر کے پتلے جلا کر اپنا احتجاج شروع کریگی جس کی تمام تر ذمہ داری موصوف پر ہوگی۔

(جاری ہے)

ہم سول ہسپتال شکار پور کے غیور اور با شعور ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے وزیر صحت کے رو بروہ اس کے ظالمانہ رویے کے خلاف شدید مظاہرہ کرکے احتجاج نوٹ کروایا اور انکو وہاں سے بھاگنے پر مجبور کردیا۔