Live Updates

پی ٹی آئی نے رینجرز اختیارات کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی

بدھ 27 جولائی 2016 22:33

پی ٹی آئی نے رینجرز اختیارات کیلئے سندھ اسمبلی میں قرارداد جمع کرا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف نے کراچی سمیت سندھ بھر میں رینجرز کے اختیارات میں توسیع کے لئے سندھ اسمبلی میں قرار دادجمع کرادی،قرارداد تحریک انصاف کیارکان اسمبلی خرم شیر زمان اور ثمر علی خان نے سیکرٹری سندھ اسمبلی کو جمع کرائی ، قرار داد کے مطابق رینجرز کی وجہ سے کراچی میں امن آیا ہے ، رینجرز کے اختیارات پورے سندھ تک بڑھائے جائیں اور سندھ حکومت رینجرز کو اختیارات دینے میں دیر نہ کرے،بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ رینجرز کو اختیارات دیے ہوتے تو فوجی جوان شہید نہ ہوتے،انہوں نے کہا کہ مراد علی شاہ کی پہلی ترجیح امن ہونا چاہیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات