ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی کا دورروزہ اجلاس اختتام پذیر

ایشیائی ممالک کو درپیش مسائل پر قابو پانے کیلئے رکن ملکوں مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کوششیں کی جائیں گی، اے پی اے کے اجلاس میں شرکاء کا عزم روس ،ایران اور افغانستان سمیت مختلف ممالک کے پارلیمانی مندوبین کی چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں ، باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار رکن ممالک کو اس اہم فورم سے بھرپور فائدہ پہنچانے کیلئے اے پی اے کو مزید موثر بنایاجائے ،چیئرمین سینیٹ کی گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 22:25

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی کا دورروزہ اجلاس اختتام پذیر ہو گیا جس میں ایشیائی خطے کے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود اور ان کے رہنما?ں نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ایشیائی ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کوششیں کی جائیں گی تاکہ مسائل پر قابو پانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے ،اجلاس میں موسمی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، غربت پر قابو پانے اور انٹگریٹڈانرجی مارکیٹ ، خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے ایک تفصیلی رپورٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

بدھ کو ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور و پائیدار ترقی کے دو روزہ اجلاس میں شریک ایشیائی خطے کے مختلف ممالک کے پارلیمانی وفود اور ان کے رہنما?ں نے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی سے اسلام آباد میں علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

پارلیمانی وفود کے رہنما?ں نے چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی کا گزشتہ روز کیے گئے خطاب کو انتہائی اہم قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ خطے کے ممالک کے مابین سماجی ، اقتصادی وسیاسی اور دیگر سطح پر تعاون کو مزید بڑھانے کی اشد ضرورت ہے۔

تاکہ خطے کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے مل جل کر کام کیا جاسکے۔چیئرمین سینیٹ میاں رضاربانی نے ان ملاقاتوں میں وفود کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطہ اس وقت اہم صورتحال سے گزر رہا ہے اور علاقائی سطح پر ابھرنے والی نئی صورتحال اس بات کی متقاضی ہے کہ باہمی تعاون کو فروغ دیاجائے انہوں نے پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں تیزی لانے اور پارلیمانی سفارتکاری سے بھر پور انداز میں مستفید ہونے پر بھی زور دیا تاکہ مسائل کا حل نکال کر خطے کی ترقی یقینی بنائی جائے۔

ملاقاتوں میں چیئرمین سینیٹ نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس دور وزہ اجلاس کے دور س نتائج برآمد ہونگے اور رکن ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے بھر پور انداز میں مستفید ہو سکیں گے۔ ترکی ، بھوٹان ، روس ، اردن ، ایران ، کویت ، تھائی لینڈ ، لبنان ، بحرین ، افغانستان ، کمبوڈیا، سری لنکا، انڈونیشیاء ،اور مالدیپ کے مندوبین نے چیئرمین سینیٹ سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ اے پی اے کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ رکن ممالک اس اہم فورم سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں انہوں نے پارلیمانی وفود کو یقین دہانی کرائی کہ پاکستان اس حوالے سے ہر طرح کی معاونت فراہم کرے گا۔

ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کی کمیٹی کا دورروزہ اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوا جس میں شرکاء نے اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ ایشیائی ممالک کے مابین تعاون کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر کوششیں کی جائیں گی تاکہ مسائل پر قابو پانے کیلئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔ اجلاس کے دوسرے روز کمیٹی کے شرکاء نے مثبت بحث کے ذریعے مشترکہ اہمیت کے مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اپنا نقطہ نظر پیش کیا اجلاس میں موسمی تغیرات ، پینے کے صاف پانی کی فراہمی ، غربت پر قابو پانے اور انٹگریٹڈانرجی مارکیٹ ، خواتین کو بااختیار بنانے کے حوالے سے مسائل زیر غور آئے او ر ایک تفصیلی رپورٹ کی منظوری دی جس میں تمام اراکین کا نقطہ نظر پیش کیا گیا۔

رکن ممالک نے دوروزہ کانفرنس کے بہترین انتظامات پر چیئرمین سینیٹ اور سینیٹ سیکرٹریٹ کا خصوصی شکریہ بھی ادا کیا اور دوروزہ اجلاس کو انتہائی اہم قرار دیا۔