بلوچستان کی معاشی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے ، اس مقصد کے حصول کیلئے صوبائی حکومت سے تمام ممکنہ تعاون کیا جائے گا

وفاقی وزیر خزانہ کی وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اﷲ زہری سے ملاقات میں یقین دہانی

بدھ 27 جولائی 2016 22:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری کو صوبہ کے نئے متوازن اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کی معاشی ترقی وفاقی حکومت کی ترجیح ہے اور اس مقصد کے حصول کیلئے صوبائی حکومت سے تمام ممکنہ تعاون کیا جائے گا۔ بدھ کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اﷲ زہری نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ بلوچستان کو متوازن اور ترقیاتی بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت بلوچستان کی معاشی ترقی کو مکمل ترجیح دیتی ہے اور اس مقصد کیلئے صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے وزیر خزانہ کو صوبے میں گورننس کی بہتری اور ملک کے دوسرے علاقوں کے برابر معاشی ترقی کیلئے کی جانے والی صوبائی حکومت کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں بلوچستان کی سماجی اور معاشی صورتحال اور صوبہ میں مختلف منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر بلوچستان کے چیف سیکرٹری اور وزارت خزانہ کے سینئیر حکام ملاقات میں موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :