جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا

بدھ 27 جولائی 2016 22:10

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ شہریوں نے خوبصورت مناظر سے لطف اندوز ہونے کیلئے پیرسوہاوہ سمیت وفاقی دارالحکومت کے دیگر سیاحتی مقامات کا رخ کر لیا۔ بدھ کو پیرسوہاوہ پر سیر کیلئے آنے والی ایک خاتون فوزیہ وہاب نے ”اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔

27 جولائی ۔

(جاری ہے)

2016ء“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیرسوہاوہ سرسبز درختوں کے ساتھ خوبصورت سیاحتی مقام ہے۔ پہاڑ کی چوٹی پر آرام و سکون سے کھانا کھانے سے فرحت محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دیکھ کر بڑی خوش ہوئی ہے کہ بڑی تعداد میں لوگ ان مناظر سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ ہارون رضا نے کہا کہ وہ لوگ جن کے پاس وسائل ہوتے ہیں وہ خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے مارگلہ ہلز کا رخ کرتے ہیں۔ ریحان خان نے جو اپنے دوست کے ساتھ مارگلہ ہلز پر ہائیکنگ سے لطف اندوز ہو رہا تھا، کہا کہ ہم اس صحت مندانہ سرگرمی سے خوب لطف اندوز ہوئے ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ اور فیملیز خوشگوار موسم سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

متعلقہ عنوان :