انفارمیشن سروس اکیڈمی میں خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات کے افسران کی استعداد کار کا پروگرام جاری ہے

بدھ 27 جولائی 2016 22:09

اسلام آباد ۔ 27 جولائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کی انفارمیشن سروس اکیڈمی میں خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات کے افسران کی استعداد کار کا پروگرام جاری ہے۔ کے پی کے کی مختلف وزارتوں، محکموں اور ڈویژنوں کے شعبہ تعلقات کار کے انفارمیشن آفیسرز کا گروپ ترقیاتی مواصلات کے موضوع پر ایک ہفتہ کی ورکشاپ میں شرکت کر رہا ہے۔

افسران کو وفاقی حکومت کے محکموں، سرکاری و نجی میڈیا کے اداروں اور ملٹی نیشنل اور ملٹی لیٹرل اداروں کے کام سے متعلق بھی آگاہی دی جا رہی ہے۔ اس سال کے اوائل میں خیبرپختونخوا کے محکمہ اطلاعات اور انفارمیشن سروس کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہوئے تھے۔ معاہدہ کے تحت انفارمیشن سروس اکیڈمی کلاس روم لیکچرز، پریکٹس سیشن، انٹر ایکٹو ایکسر سائزز، پریزنٹیشنز اور مختلف وفاقی اداروں و محکموں اور نجی اداروں کے دوروں کے ذریعے کے پی کے کی صوبائی سروس سے تعلق رکھنے والے انفارمیشن افسران کی استعداد کار میں اضافہ لائے گی۔

(جاری ہے)

انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے پی کے اور انفارمیشن سروس اکیڈمی وزارت اطلاعات، نشریات و قومی ورثہ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت تعلق کار اور سٹرٹیجک مواصلات کے شعبوں میں سرکاری افسران کی استعداد کار کیلئے ایک اہم اقدام ہے جو اکیڈمی دیگر صوبوں کے محکمہ اطلاعات، تعلیمی اداروں، میڈیا کے اداروں، ملٹی لیٹرل تنظیموں کے اشتراک کار کے ساتھ کر رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :