وفاقی وزیر احسن اقبال ایوان میں آکر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے کسی قسم کے معاہدے کے بارے میں آگاہ کریں،چیئرمین سینٹ

بدھ 27 جولائی 2016 22:09

اسلام آباد ۔ 27 جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 جولائی ۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے ہدایت کی ہے کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال ایوان میں آکر چین پاکستان اقتصادی راہداری کے حوالے سے کسی قسم کے معاہدے کے بارے میں آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

بدھ کو سینیٹر جہانزیب جمالدینی کی تحریک التواء پر بحث سمیٹے جانے کے بعد انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال اس حوالے سے بہتر طور پر ایوان کو آگاہ کر سکتے ہیں اس لئے اگر جمعرات کو نہیں تو جمعہ کو آکر وہ ایوان کو آگاہ کریں۔