دبئی میں دھوکہ دہی سے بینک سے لاکھوں درہم کا قرض حاصل کرنے کی کوشش میں پاکستانی شخص گرفتار

muhammad ali محمد علی بدھ 27 جولائی 2016 21:33

دبئی میں دھوکہ دہی سے بینک سے لاکھوں درہم کا قرض حاصل کرنے کی کوشش میں ..

دبئی (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔27جولائی 2016ء) دبئی میں دھوکہ دہی سے بینک سے لاکھوں درہم کا قرض حاصل کرنے کی کوشش میں پاکستانی شخص گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دبئی میں ایک پاکستانی شخص نے کمال مہارت سے بینک سے لاکھوں درہم کا قرض حاصل کرنے کیلئے دھوکہ دہی کا ایسا کھیل کھیلا جس نے سب کو چکرا کر رکھ دیا۔ 39 سالہ پاکستانی شخص (جس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا) کی جانب سے دبئی کے ایک بینک میں 3 لاکھ درہم کا قرض حاصل کرنے کیلئے درخواست دی گئی۔

(جاری ہے)

مذکورہ شخص نے اپنی دستاویزات میں خود کو برطانوی شہری اور دبئی ائیرپورٹ پر کام کر رہے سول انجنئیر ظاہر کیا۔ بینک کی جانب سے اس شخص کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے قرضے کی رقم اس کے اکاونٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی۔ تاہم ایک ہی روز بعد کاغذات کی جانچ پڑتال کے موقع پر انکشاف ہوا کہ تمام دستاویزات جعلی ہیں۔ اس انکشاف کے بعد بینک کی جانب سے مذکورہ شخص کا بینک اکاونٹ فوری بلاک کر دیا گیا اور پولیس کی جانب سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار پاکستانی شخص نے فوٹو شاپ سافٹ وئیر کے ذریعے جعلی پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات بنانے کا اعتراف کر لیا ہے۔ دبئی کی مقامی عدالت میں اس کیس کی سماعت شروع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :