(ن) لیگ مہنگائی سے غر یبوں کو قتل کر رہی ہے انکا اقتدار ملک میں غر بت کے خاتمے کی بجائے غر یبوں کے خاتمے کیلئے ہے

چیئر مین تحر یک انصاف کی ایڈ ؤئزر ڈاکٹر یاسمین راشد کا بیان

بدھ 27 جولائی 2016 21:20

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء ) ایڈ ؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ (ن) لیگ مہنگائی سے غر یبوں کو قتل کر رہی ہے انکا اقتدار ملک میں غر بت کے خاتمے کی بجائے غر یبوں کے خاتمے کیلئے ہے ‘موجودہ حکمرانوں کا اقتدار میں رہنا کسی بھی صورت ملک اور قوم کے مفادمیں نہیں انکو اقتدار سے الگ ہو نا چاہیے اور تحر یک انصاف بھی ملک میں کر پٹ نظام کے خاتمے کی جنگ لڑ رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو میں ایڈ ؤئزر چیئر مین تحر یک انصاف ڈاکٹر یاسمین راشدنے کہا کہ ملک میں پہلے ہی مہنگائی اور بے روزگاری کا طوفان آیا ہے ان حالات میں ادویات کی قیمتوں میں مزید اضافہ حکمرانوں کی ملی بھگت ہے جس سے حکمران ملک میں غر یبوں کا قتل کر رہے ہیں ا ور تحر یک انصاف ادویات کی قیمتوں میں اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری طور پر اس اضافے کو واپس لیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران ملک کیلئے ہر گزرتے دن کے ساتھ ملک کو مزید بحرانوں سے دورچار کر رہا ہے اس وجہ سے ہم سمجھتے ہیں کہ ملک میں تبدیلی ضروری ہو چکی ہے کیونکہ جب تک ملک میں حقیقی تبدیلی اور کر پٹ نظام کا خاتمہ نہیں ہوگا اس وقت ملک آگے کی بجائے پیچھے ہی جاتا رہیگا ۔