وزیراعلیٰ پنجاب کی راجہ فاروق حید ر کوآزادکشمیرکی وزرات عظمیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارکباد

راجہ فاروق حیدرباصلاحیت لیڈر ہیں، آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے،شہبازشریف آزاد کشمیر کی عوام نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے راجہ فاروق حیدر اس پر پورا اتریں گے

بدھ 27 جولائی 2016 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف نے راجہ فاروق حید ر کوآزادکشمیرکی وزرات عظمیٰ کے عہدے پر نامزدگی پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے راجہ فاروق حید رکی وزرات عظمیٰ کے عہدے پر نامزدگی پرنیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ راجہ فاروق حید ر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے دیرینہ اورمخلص ساتھی اورباصلاحیت لیڈر ہیں۔وہ آزاد کشمیر کے عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے انتخابات میں وزیراعظم محمد نوازشریف کی قیادت پر جس بھر پور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے راجہ فاروق حیدر اس پر پورا اتریں گے۔