پاک فوج پر حملے ناقابل برداشت ہیں،کراچی میں فوجی جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے، نواز شریف جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے جمہوریت کے چمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں، شریف برادران نے اقتدار میں آکر 27فیکٹریاں بنائیں

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی وفد سے گفتگو

بدھ 27 جولائی 2016 21:15

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ پاک فوج پر حملے ناقابل برداشت ہیں۔کراچی میں فوجی جوانوں کی شہادت قومی سانحہ ہے۔ ادویات کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر ڈرون حملہ ہے۔ نواز شریف جنرل جیلانی کی انگلی پکڑ کر سیاست میں آنے والے جمہوریت کے چمپئن بننے کی کوشش کررہے ہیں۔

شریف برادران نے اقتدار میں آکر 27فیکٹریاں بنائیں۔ سندھ میں وزیر اعلی کی تبدیلی خوش آئند ہے۔ خیبر پختون خواہ میں وزیر اعلیٰ کے صوابدیدی فنڈز کے خاتمے اور دوسری اصطلاحات کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ن لیگ نے آزاد کشمیر کا الیکشن دھن اور دھونس سے جیتا ہے۔ بھارت ہٹ دھرمی ترک کرکے حقائق کا سامنا کرے۔ملک مہنگائی، بے روزگاری ، بد امنی اور لوڈ شیڈنگ کی آگ میں جل رہا ہے۔

(جاری ہے)

ن لیگ کی حکومت نے کو ئی انتخابی وعدہ پورا نہیں کیا۔ حکومت کی تین سالہ کارکردگی انتہائی مایوس کن ہے۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کروائی جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے رانا وقاص کی قیادت میں ملاقات کرنے والے انجمن طلباء اسلام کی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں غذائی قلت پر قابو نہ پایا گیا توکو ئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے۔

کشمیری حریت پسند تکمیل پاکستان کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ تنازعہ کشمیر پر جرأت مندانہ مؤقف احتیار کرنے کی ضرورت ہے۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ن لیگ دھاندلی کے بغیر کبھی الیکشن نہیں جیتی۔ مقبوضہ کشمیر علی گیلانی اور میر واعظ کی گرفتاری بھارتی بو کھلاہٹ کا ثبوت ہے۔ بھارت حریت قائدین کو رہا کرے۔