چنکارہ ہرن کا جوڑا سندھ سے لاہور سمگل کرنے کا مقدمہ نمٹا دیا

ملزم نے عدالت سے مقدمہ محکمہ کو منتقل کرنے کی درخواست کی‘ایک لاکھ 10ہزار جرمانہ وصول

بدھ 27 جولائی 2016 21:12

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) سندھ سے چنکارہ ہرن کے جوڑے کو لاہور سمگل کرنے والے ملزم ہارون الرشید کی درخواست پر عدالت نے مقدمہ محکمہ جنگلی حیات منتقل کرنے کے احکامات جاری کردیے جس پر محکمہ نے وائلڈ لائف ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے ملزم سے ایک لاکھ 10ہزار روپے بطور محکمانہ معاوضہ وصول کرلیاہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ محکمہ جنگلی حیات کے حکام نے 30جون کو خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے ملزم ہارون الرشید کولاہور ریلوے سٹیشن سے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاتھا اور مقدمہ عدالت میں پیش کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :