لیسکو کے خر ید جانیوالے1لاکھ سے زائد بجلی کے میٹرز غیر میعاری ہونے کا انکشاف

سنگل اور تھری فیز میٹروں خراب اور غیر معیاری ہونے کی وجوہات کو چیک کر نے کیلئے لیبارٹری سے ٹیسٹ کر وانے کا فیصلہ

بدھ 27 جولائی 2016 21:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 جولائی ۔2016ء) لیسکو کے خر ید جانیوالے1لاکھ سے زائد بجلی کے میٹرز غیر میعاری ہونے کا انکشاف ‘سنگل اور تھری فیز میٹروں خراب اور غیر معیاری ہونے کی وجوہات کو چیک کر نے کیلئے لیبارٹری سے ٹیسٹ کر وانے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق چیف ایگز یکٹو لیسکو قیصر زمان کی منظوری سے تقریبا ایک لاکھ بجلی کے میٹر خرید ے گئے ہیں جن میں ہزاروں میٹرز غیر معیاری نکلے ہیں ان میں سے ایک سال کے دوران70ہزار میٹر ز کے ناقص اور غیر میعاری ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے جسکے بعد صارفین کو سنگل اور تھری فیز میٹرز تبدیل کر وانے کی یقین دہائی کروائی گئی ہے اور اب سنگل اور تھری فیز میٹروں خراب اور غیر معیاری ہونے کی وجوہات کو چیک کر نے کیلئے لیبارٹری سے ٹیسٹ کر وانے کا فیصلہ گیا ہے جبکہ اس وقت لیسکو کے گودام میں27ہزار سے زائد میٹرز موجود ہیں مگر انکو غیر معیاری ہونے کی وجہ سے صارفین کو نہیں دیا جا رہا ہے تاہم لیسکو کے ذمہ داروں کا دعویٰ ہے کہ زیادہ تر میٹرز بارش کی وجہ سے غر یب ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :